ابنا: اطلاعات کے مطابق بان کی مون نے ایک بیان جاری کرکے وسطی افریقی جمہوریہ میں اقتدار پر غیرقانونی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے نظم و نسق اور امن کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ بان کی مون نے وسطی افریقی جمہوریہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی رپورٹوں پر تشویش کا اظہار اور اس افریقی ملک میں ہونے والے حالیہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائي پر بھی تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں سیلیکا اتحاد نامی تنظیم کے باغیوں نے گزشتہ روز بغاوت کرکے صدارتی محل سمیت اس ملک کے پورے دارالحکومت " بنگوئی " پر قبضہ کرلیا تھا۔ بغاوت کے بعد وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فرینکوئس بوزیزے کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہر پر باغیوں کے قبضے کے بعد مفرور صدر کے بیٹے کا گھر، اقوام متحدہ کا دفتر، مختلف سرکاری اور نجی دفاتر اور بہت سی دکانیں لوٹ لی گئيں۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402888
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وسطی افریقی جمہوریہ میں اقتدار پر غیرقانونی قبضے کی مذمت کی ہے۔